Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • تین ہزار سال پرانی ٹائلوں کی نمائش کے وقت میں توسیع کر دی گئی

ایران کے قومی عجائب گھر نے، سوئزلینڈ سے واپس لائی جانے والی تین ہزار سال پرانی ٹائلوں کی نمائش میں مزید توسیع کردی ہے۔

بوکان کے آثار قدیمہ سے ملنے والی قدیم ٹائیلوں کی نمائش چودہ مارچ سے قومی عجائب گھر میں جاری ہے اور اب اسے  پانچ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی عجا‏ئب میں جاری اس نمائش میں بوکان کے آثار قدیمہ سے ملنے والی اکیاون گلیسڈ ٹائیلیں رکھی گئی ہیں اور ان کی تاریخ دوہزار آٹھ سو سال پرانی بتائی جاتی ہے۔

یہ نادر و نایاب ٹائلیں، سن انیس سو اسی میں غیر قانونی طور پر اسمگل کرکے سوئزر لینڈ لے جائی گئی تھیں۔ تین عشروں کی قانونی چارہ جوئی کے بعد آخرکار اکیاون ٹائلیں ایران کو واپس کردی گئیں ہیں تاہم ایک ٹائل اب بھی لاپتہ ہے۔

ان ٹائلوں کی قدر و قیمت اس لئے بہت بڑھ جاتی ہے کہ یہ تاریخ ایران کے آغاز میں، مقامی فن و ہنر کے میدان میں ایرانیوں کی مہارت اور صلاحیتوں کے حوالے سے ایک دستاویزی سند کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ٹیگس