Dec ۰۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین میں " شکوہ ایران قدیم " کے زیرعنوان منعقدہ نمائش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نمائش بہت سے لوگوں کو حیرت زدہ کر دے گی۔

سحرنیوز/ایران: شکوہ ایران قدیم کے زيرعنوان نمائش کا افتتاح چھے دسمبر کو چین میں ہوا ہے اور یہ تین مہینے تک جاری رہے گیاس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر کہا کہ شکوہ ایران قدیم نامی نمائش کا افتتاح، چین کے صوبے سین کیانگ کے صدر مقام ارومچی میں ہوا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ اور شانگھائی میں اس نمائش کو کافی پسند کیا گیا اور میڈیا اور سوشل میڈیا میں بھی اس کو بھرپور کوریج مل رہی ہے اور زبردست ردعمل سامنے آ رہا ہےاسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان مختلف تاریخی و ثقافتی مشترکات کے پیش نظر توقع ہے کہ یہ نمائش بہت سے لوگوں کو حیرت زدہ کر دے گی ۔

 

ٹیگس