Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • پورےایران میں شب قدر کےاعمال انجام دیئے گئے

اسلامی جمہوریہ ایران،عراق پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی شب قدر انتہائی عقیدت و احترام اور خاص روحانی ماحول میں منائی گئی۔

دار الحکومت تہران سمیت پورے ایران میں چھوٹے بڑے شہر، قصبوں، قریوں اور گاؤں میں مسجدوں اور امام باڑوں سے تیئیسویں شب قدر کی مخصوص دعاؤں کی آواز آتی رہی۔

ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس ، اکیس  اور تیئیس، شب قدر ہیں اور ان راتوں میں مسلمان شب بیداری اوران شبوں کے خصوصی اعمال انجام دیتے ہیں اور اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کرتے ہیں۔

ماہ مبارک رمضان کی تیئیسویں شب، تیسری شب قدر ہے - اور  اس مہینے کی خاص عبادات میں دعا بھی ہے اور وقت دعا کی قبولیت کا بھی خاص وقت ہوتا ہے اور شب ھای قدر سے بہتر اور کوئی وقت نہیں اس لئے ہمیں چاہیئے کہ شب ھای قدر میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ دعا مانگیں۔

شب قدر، سال کی ایک ایسی شب ہے کہ جس کو سال کی تمام شبوں پر فضیلت حاصل ہے اور اس شب کے اعمال، ہزار مہینوں کے اعمال سے زیادہ فضیلت اور ثواب رکھتے ہیں ۔ 

کل رات تیئیسویں شب رمضان المبارک کی  تیسری شب قدر میں مومنین نے اللہ کے حضور دعا اور راز و نیاز میں بسر کی۔

شب قدر اس رات کو کہتے ہیں جو پورے سال کی راتوں میں سب سے افضل ہوتی ہے اور اس رات میں بندوں کی تقدیر لکھی جاتی ہے اور اس رات میں خلوص کے ساتھ مانگی گئی دعا بھی ضرور قبول ہوتی ہے- فرشتے اس رات میں اللہ کے اذن سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور بندوں کے سارے سال کے مقدرات کو معین کرتے ہیں ۔ اس رات کا ماہ مبارک میں پایا جانا، پیامبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت پر بہت بڑا اللہ کا انعام اور احسان ہے۔

 

ٹیگس