خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ، ایران کی ترجیحات، حسین امیرعبداللهیان
May ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور عمان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت خاص طور پر اعلیٰ حکام کے درمیان تعلقات کے نتیجے میں صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے عمان میں تعینات ایران کے سفیر علی نجفی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ تہران اور مسقط کے تعلقات پہلے ہی بہترین سطح پر ہیں اور ضروری ہے کہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔
حسین امیرعبداللهیان نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان دوطرفہ مسائل نیز علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تعاون، ایران کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے تعلقات کی ایک مثال ہے۔
ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ کو سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور قونصلر شعبوں میں تہران مسقط تعلقات کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔