May ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کے صف اول کے پانچ ملکوں میں شامل

ایک عالمی رپورٹ کے مطابق ایران نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

نیوز ایجنسی ایسنا کے مطابق نینو سائنس کی پیداوار کے لحاظ سے ایران کی دنیا کے پانچ بڑے ملکوں میں شمولیت بائیوم(BIOME) ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے میدان میں ایران کی کامیابیوں کی بدولت مکمن ہوئی اورعالمی تحقیقات میں بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس عالمی تحقیق میں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے عنوان سے، دنیا کے مختلف ملکوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی اداروں کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔

اس رپورٹ سے نشاندھی ہوتی ہے کہ ایران نینو سائنس کی تیاری میں دنیا کا پانچواں ملک ہی نہیں بلکہ چار دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ ایران بھی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کی تیاری میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

عالمی معیاروں کی رو سے چین بہت زیادہ فاصلے کے ساتھ اس میدان میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ چار دیگر ممالک، امریکہ، جنوبی کوریا، ہندوستان اور ایران ایک دوسرے سے بہت کم فاصلے کے ساتھ دوسرے ، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیگس