قدس کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد، فلسطینی عوام کا فطری اور قانونی حق ہے: ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قدس کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد فلسطینی عوام کا فطری اور قانونی حق ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کی یلغار اور غاصب صیہونی فوجیوں کی نمازیوں اور فلسطین کے مقدس مقامات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ اور قبضہ کرنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہے اور فلسطین اور قدس کے مجاہدین کی غاصبوں کے خلاف جدوجہد ان کا فطری اور قانونی حق ہے۔
انہوں نے فلسطین کے دفاع اور مسجد الاقصی کو غاصبوں سے نجات دلانے کیلئے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے مقبوضہ فلسطین میں انتہا پسند صیہونیوں کو پر تشدد کارروائیاں کرنے کے لئے شیئ مل رہی ہے۔
ماہ مبارک رمضان شروع ہونے کے بعد سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی دہشتگردوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔
حالیہ ہفتوں کے دوران دسیوں فلسطینی صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں اور جبکہ فلسطینیوں کی جوابی اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں سولہ صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔