May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ڈیفلمپک، ایران کے لیے سونے اور چاندی کے مزید چار تمغے

ڈیفلمپک میں شریک ایران کی تائیکواندو ٹیم نے سونے اور کانسی کے چار تمغے حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ڈیفلمپک کے چھٹے روز تائیکواندو کے مقابلوں میں ایران کے علی رضا شریف منش اور فاطمہ زھرا زلیکانی نے سونے کے تغمے حاصل کیے ، جبکہ مرضیہ خوش احوال اور بہزاد امیری کے حصے میں کانسی کے تمغے آئے ۔ پچھتر کلوگرام کے مقابلوں میں ایران کی فاطمہ زہرا زلیکانی نے ترک حریف کو چوبیس سولہ سے ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ پچاسی کلوکے مقابلوں میں ایران کے علی رضا شریفی منش نے بھی ترک حریف کا مقابلہ کیا اور اسے تئیس سولہ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

ایران کی مرضیہ خوش احوال سیمی فائنل میں اپنی ترک حریف سے شکست کھانے کے بعد کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔ ایران ہی کے بہزاد امیری بھی اپنے ایونٹ میں وینزویلا کے کھلاڑی سے ہا ر گئے اور کانسی کے تمغے پر ہی اکتفا کیا۔

ٹیگس