May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ڈیفلمپک میں ایران کی تیسری پوزیشن

ڈیفلمپک میں شریک ایرانی دستے نے مجموعی طور پر شائستہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

برازیل میں ہونے والے ڈیفلمپک دوہزار بائس میں شریک ایرانی دستے نے سونے کے چودہ، چاندی کے بارہ اور کانسی کے چودہ تمغے حاصل کیے اور میڈل کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہا۔
میڈل انڈیکس میں سب سے اوپر یوکرین رہا جس نے ایک سو انتیس تغمے حاصل کیے جن میں سونے کے چون ، چاندی کے چھتیس اور کانسی کے سینتس تمغے شامل ہیں۔
امریکہ سونے کے انیس، چاندی کے دس اور کانسی کے بائیس تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ پچھلے ڈیفلمپک میں ایرانی دستے نے میڈل انڈیکس میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی تاہم اس سال وہ ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ٹیگس