May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ڈیفلمپک، ریسلنگ میں چھے تمغوں کے ساتھ ایران کا پہلا نمبر

برازیل ڈیفلمپک میں شریک ایران کی ریسلنگ ٹیم چھے رنگ برنگے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

ایران کی ڈیف ریسلنگ ٹیم نے برازیل میں جاری مقابلوں میں سونے کے چار جبکہ چاندی اور کانسی کا ایک ایک تغمہ حاصل کیا اور اسے ایونٹ کا چیمپین قرار دیا گیا۔

 ایران کے صادق ابوالوفائی نے پچپن کلو کے مقابلوں میں اپنے بلغاریائی حریف کو چار دو شکست دے کے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

ایران کے لیے دوسرا طلائی تمغہ مہدی بخشی نے حاصل کیا جنہوں نے ترک پہلوان کو تین ایک سے شکست دے دی۔

ہیوی ویٹ مقابلوں میں ایران کے ابوذر ربیعی زادہ، اپنے ترک حریف کو شکست دے کر ملک کے لیے تیسرا طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 ایران کے ایک اور ڈیف ہیوی ویٹ پہلوان اکبر صابری نے فائنل میں قزاقستان کے پہلوان کو آٹھ صفر سے ناک آوٹ کیا اور ملک کے لیے چوتھا سونے کا تغمہ حاصل کیا۔

 ایرانی پہلوانوں، علی کریمی نے چاندی کا جبکہ شیرزاد مہکی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔   

ٹیگس