May ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • ڈیف لمپک کھیلوں میں ایران تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا

برازیل ڈیف لمپک کھیلوں میں ایران تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

برازیل ڈیف لمپک کھیلوں کے دسویں دن ایران اکتس تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔ ایران کے اکتس تمغوں میں بارہ میڈل سونے کے، آٹھ چاندی کے اور گیارہ میڈل کانسی کے ہیں۔

یوکرین اڑتالیس سونے اور تیس چاندی کے تمغوں سمیت ایک سو دس تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور امریکا چوالیس تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکا کے تمغوں میں اٹھارہ سونے، چھے چاندی کے اور بیس تمغے کانسی کے ہیں۔

ایران کی ڈیف لمپک ٹیم نے ریسلنگ میں چارگولڈ میڈل سمیت چھے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور ڈیف لمپک کھیلوں کے پوائنٹ ٹیبل پر ایران کا دستہ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

ٹیگس