صحرائے سینا میں ہونے دہشتگردانہ حملے کی ایران کی طرف سے مذمت
May ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کے صحرائے سینا میں ہونے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحرائے سینا میں مصری فوجیوں پر حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی جس میں متعدد فوجی مارے گئے اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے دہشتگردی کی لعنت نمٹنے کے لئے خطے کے ملکوں کے مابین قریبی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ خطیب زادہ نے مسلمان ملکوں میں اس برائی کے بیرونی حمایت سے پھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سنیچر کے روز سوئز نہر کے مشرق میں مصری فوج کے ٹھکانے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت ١١ فوجی مارے گئے اور ہ زخمی ہوئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری لی۔