May ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • آئی آر آئی بی کی غیر ملکی سروس نے صیہونی جرائم کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی غیر ملکی سروس کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی نامہ نگار کو شہید کرنے میں صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 عرصۂ دراز سے فلسطین میں سرگرم عمل الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار اور رپورٹر شیرین ابوعاقلہ صیہونی دہشتگردوں کے حملے کے دوران شہید ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے شیرین کے چہرے پر گولی ماری جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ شیرین ابو عاقلہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے، غرب اردن، جنین اور بیت المقدس کے علاقوں میں گزشتہ ۲۰ برسوں سے نامہ نگار کے طور پر سرگرم عمل تھیں۔

صیہونیوں کے اس جرم پر وسیع پیمانے پر میڈیا میں ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایران کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی غیر سروس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں دنیا کے ان آزاد صحافیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا جنہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کو برملا کرنے میں دیانتدارانہ اور واضح معلومات کو دنیا کے ذہنوں تک پہنچایا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ناقابل قبول اقدامات سے لاتعلق صہیونی فوج کی طرف سے صحافیوں کو جسمانی طور پر ہٹانے کے وسیع اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو مقبوضہ علاقوں اور بیت المقدس میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کے جرائم نہ صرف صحافیوں کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر افراد کو بھی نشانہ بناتے ہیں جو بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کے مطابق فوجی جارحیت سے ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں اور اب شیریں ابو عاقلہ کو جنین اور انسانی حقوق، انسانیت اور آزادی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو برملا میں اپنی ڈیوٹی پر مصروف تھیں اور ان کی یہ قربانی تاریخ انسانیت میں ہمیشہ باقی رہے گی۔

ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے کی غیر ملکی سروس کے سربراہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے صحافیوں اور صحافیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور پریس ٹی وی، العالم، ہسپان ٹی وی وغیرہ کے ان کے ساتھیوں کے دلوں میں تمام شہداء اور اس راہ کی جدوجہد کرنے والے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ٹیگس