Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن کے وزیر اطلاعات و نشریاتکی شہادت؛ ایرانی ریڈیو اور ٹی وی کی ورلڈ سروس کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی اکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر جنرل نے یمن پر جارح صیہونی حکومت حملے میں شہید ہونے والے وزیر اطلاعات و نشریات سید ہاشم شرف الدین کی شہادت پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے

سحرنیوز/ایران: اس بیان میں کہا گيا ہےکہ سید ہاشم شرف الدین نے میدان جہاد میں قلم کو اپنا ہتھیار قرار دیا اور صیہونزم کے جھوٹ اور تحریف کے کارخانے اور ظلم و جارحیت کے محاذ کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور آخر دم تک جہاد بالقلم کے ذریعے محاذ استقامت کو قوت بخشتے رہے۔ بیان میں کہا گيا ہےکہ طفل کش اور ستم پیشہ صیہونی حکومت نے اپنے بزدلانہ حملے میں نہ صرف ایک حکومت کے وزیر انٹلی جنس کو نشانہ بنایا بلکہ وزیر اعظم سمیت آٹھ وزیروں اور ان کے نائبین کو نشانہ بنایا لیکن یہ جارح حکومت ان شہیدوں کے افکار اور اہداف کو ہرگز نابود نہيں کرسکتی۔
اکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر جنرل نے اس جارحیت کو جنگي جرم اور تمام انسانی اقدار کی آشکارہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے جرائم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی، جارحیت میں برابر کے شریک ہونے کا واضح مصداق ہے۔

ٹیگس