May ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ٹینس کے ڈبلز مقابلے میں ایران و بلجیئم کی مشترکہ ٹیم کی کامیابی

تہران میں منعقدہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے ٹینس کے ڈبلز کے مقابلوں میں ایران کی مشکات زہرا صفی اور بلجیئم کی کات کوپہ کی ٹیم نے پہلا مقام حاصل کیا۔

تہران میں منعقدہ ٹینس کے اٹھارہ سال سے کم عمر کے ڈبلز کے مقابلوں میں ایران کی مشکات زہرا صفی اور بلجیئم کی کات کوپہ کی ٹیم نے فائنل میں ترکی کی ٹیم کو دونوں سیٹ میں چھے ایک چھے ایک سے شکست دی اور پہلا مقام حاصل کیا۔

لڑکوں کے مقابلوں میں بھی تیونس اور پولینڈ کے کھلاڑیوں ںے چھے دو اور چھے تین سے قزاقستان کی ٹیم کو شکست دی اور بعد کے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ سنگلز کے ٹینس مقابلے ہفتے کو فائنل مقابلے کے انعقاد کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔

ٹیگس