ایران کی کشتی ٹیم کی تیسری پوزیشن
May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
ایران کی ٹیم نے بلغاریہ میں ہونے والے کشتی کے مقابلوں میں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
گیارہ سے پندرہ مئی تک بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں بیک وقت ہونے والے پیتکو سیراکوف کپ اور ایوان ایلیوف کپ میں ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے تئیس سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کشتی کے ان مقابلوں میں ایران کے محمد رضا رستمی، محمد حسین آذرم دخت اور حمید رضا بادکان نے سونے کے تمغے حاصل کیے جبکہ مرتضی الغوثی نے چاندی کا اور علی رضا حسن وند نے کانسی کا تغمہ حاصل کیا۔
مقابلوں کے اختتام پر ایران کی کشتی ٹیم ایک سو سینتالیس پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ قازقستان اور ترکی بالترتیب ایک اسو اسی اور ایک سو اناسی پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔