May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran

ایران کے صوبے کاشان میں تیار ہونے والا گلاب کا عطر اور عرق، عالمی شہرت کا حامل ہے۔

 اسی عالمی شہرت کی وجہ سے خانۂ خدا کعبۂ مکرمہ کو معطر کرنے کے لئے بھی قدیم زمانے سے کاشان سے ہی عطر لے جایا جاتا ہے۔ کاشان میں بھی سادات اور علما کا ایک قدیمی خاندان ہے جو اپنے مخصوص اور روایتی طریقے سے خانۂ خدا کے لئے عطرِ گلاب تیار کرتا ہے اور اس عمل کے دوران قرآن کریم کی ایک بار مکمل طور پر ابتدا سے انتہا تک تلاوت بھی کی جاتی ہے۔

خانۂ خدا کو سال میں دو مرتبہ ایران کے اسی خاص عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔ ایک بار رجب کے مہینے میں اور دوسری بار ذی الحجہ کے مہینے میں حج کے موقع پر اور ہر بار تقریبا چالیس لیٹر خالص عطر استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹیگس