May ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر عمان کے دورے پر روانہ

سید ابراہیم رئیسی آج پیر کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ عمان کے دورے پر روانہ ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی باضابطہ دعوت پر آج  پیر کے روز اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایران کے صدر سفارتکاری کا تسلسل اور اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ  دینے کے لیے عمان کے سلطان "ہیثم بن طارق آل سعید" کی سرکاری دعوت پر آج 23 مئی بروز پیر مسقط کے لیے روانہ ہوئے۔

العلم کے محل میں ایک باضابطہ ملاقات، عمان کے سلطان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات، متعدد تعاون کی دستاویزات پر دستخط، مقیم ایرانیوں کے علاوہ عمانی تاجروں اور اقتصادی کارکنوں سے ملاقات ایرانی صدر کے دورے عمان کے پروگرام میں شامل ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان علی بہادر جہرمی نے کہا ہے کہ ایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی کا عمان کا دورہ  پانچواں غیر ملکی دورہ ہے جو ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر عمان کے دورے سے قبل تاجیکستان، ترکمنستان، روس اور قطر کا دورہ کر چکے ہیں، عمان پانچواں ملک ہے جس کا آج پیر کے دن صدر رئیسی دورہ کررہے ہیں۔

 

ٹیگس