May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • اپنے پیاروں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے: پاسداران انقلاب اسلامی

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم اپنے پیاروں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے اور آئی آر جی سی کا رد عمل سخت ہو گا۔

صوبے خوزستان کے شہر خرمشہر میں واقع شہید باکری کیمپ میں ملک کی راہ میں جد و جہد کرنے والوں کی یاد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی ہر قسم کی دہشتگردانہ کارروائی کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

انہوں نے انقلاب مخالف عناصر اور عالمی سامراجیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشتگردانہ کارروائی میں کرنل صیاد خدایی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ ان پیاروں کے خون کا بدلہ لیں گے اور ہمارا انتقام  بہت سخت ہو گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے پاسبان حرم کرنل صیاد خدائی کو انکے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

ٹیگس