May ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • محمد باقر قالیباف تیسری مرتبہ پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

محمد باقر قالیباف آج بدھ کے روز ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کا اجلاس آج صبح شروع ہوا جس میں قوانین کے تحت اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا اور محمد باقر قالیباف آج ایک بار پھر ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے تیسرے سال کے لئے اسپیکر منتخب ہو گئے۔

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آج  تیسرے پارلیمانی سال کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ موجودہ اسپیکر محمد باقر قالیباف 194 ووٹوں کے ساتھ اسپیکر منتخب ہوگئے.

آج کی ووٹنگ میں محمد باقر قالیباف کے مد مقابل امیدواروں میں سے آقا تہرانی نے 53، الیاس نادران نے 21 اور فریدون عباسی دوانی نے 3 ووٹ حاصل کئے۔

علی نیکزاد 168 اورعبدا لرضا مصری 168 ووٹوں کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر اول اور ڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

ٹیگس