Jan ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ہم ڈکٹیشن کو مذاکرات نہیں سمجھتے: اسپیکر مجلس شورائے اسلامی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران میں سی این این کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تہران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب مذاکرات صداقت اور حقیقت پر مبنی ہوں-

سحرنیوز/ایران:    محمد باقر قالیباف نے  واضح کیا کہ جب تک ایرانی عوام کے اقتصادی مفادات کی ضمانت نہیں دی جاتی اس وقت تک مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ہم ڈکٹیشن کو مذاکرات نہیں سمجھتے۔

امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی تجویز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایران کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا کہ امریکہ مذاکرات کی بات کر رہا ہے۔ سب سے پہلے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کون سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ اگر آپ کی مراد حقیقی معنوں میں اور مذاکرات کے مسلمہ بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کے تحت مذاکرات ہیں تو ہم اس کے لیے تیار ہیں-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لئے ان ثالث ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو نیک نیتی سے کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور امریکہ کی طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔

 

ٹیگس