May ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی پسٹل شوٹنگ ٹیم کو باکو سونے کا تمغہ

ایرانی کی پسٹل شوٹنگ ٹیم نے باکو میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

جواد فروغی، محمد رسول عفتی اور سجاد پور حسینی پر مشتمل ایران کی تین رکنی شوٹنگ ٹیم باکو میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے فائنل میں اٹلی کے مقابلے میں اتری۔ ایران کی ٹیم نے اطالوی ٹیم کو 10 کے مقابلے میں 16 پوائنٹ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

جرمن شوٹنگ ٹیم 16-6 سے ازبکستان کو ہرا کر تیسرے نمبر پر رہی اور اسے کانسی کا تمغہ ملا۔

شوٹنگ کے عالمی مقابلے اتوار سے آذربائیجان کے شہر باکو میں شروع ہوئے ہیں۔ ایران کی 22 رکنی ٹیم شوٹنگ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔

 

ٹیگس