ایران کے فضائی ہتھیاروں کے بارے میں صیہونی حکومت کا اعتراف
Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے ایک سابق فوجی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی فضائیہ کے ماہرین نے ڈرون سمیت مختلف اہم ہتھیار تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سحر نیوز/ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یروشلم سنٹرل تھنک ٹینک کے سینیئر مبصر میخائل سگال نے ایک تجزئیے میں لکھا ہے کہ ایران کے پاس جدید ترین فضائی ہتھیار موجود ہیں جو اس نے خود تیار کئے ہیں۔
اس فوجی مبصر کا کہنا ہے کہ ایران اپنی ٹکنالوجی کی بنیاد پر ڈرون طیارے اور دیگر فضائی ساز و سامان تیار کر رہا ہے اور جنگ سے ہونے والے تجربات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دفاعی شعبے میں ایران نے قابل ذکر ترقی کی ہے اور پابندیوں کے ہٹنے کی صورت میں وہ عالمی منڈیوں میں اپنے ہتھیار برآمد کرنے کی بھرپور توانائی رکھتا ہے۔