قازقستان میں گریکو رومن کشتی کےعالمی کپ کے پہلے دن ایران کے 7 تمغے
قازقستان کے شہر الماتی میں 2 جون سے شروع ہونے والے عالمی مقابلے 5 جون تک جاری رہیں گے۔
سحر نیوز/ایران: قازقستان میں منعقد ہونے والے گریکو رومن کشتی عالمی کپ کے مقابلوں کے پہلے دن ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔
ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں کے پہلےہی دن بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ان مقابلوں میں پویا دادمرز، علیرضا نجاتی اور رامین طاہری نے بالترتیب 55، 60 اور 87 کلوگرام کی کیٹیگری میں تین طلائی تمغے حاصل کئے جبکہ پویا ناصر پور، مہدی فلاح اور امین میرزا زادہ نے بھی بالترتیب 60، 97 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگری میں 3 چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
علی اکبر یوسفی نے بھی 125 کلوگرام میں ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
واضح رہے کہ عالمی گریکو رومن کشتی کپ کے مقابلے قازقستان کے شہر الماتی میں 2 جون کو شروع ہوئے جو 5 جون تک جاری رہیں گے۔