Jun ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام: ایران

مجید تخت روانچی نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور سلامتی کونسل بعض معاملات میں اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے مسلسل جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جاری ناقابل تردید جرائم پر سلامتی کونسل کی خاموشی سلامتی کونسل کی عدم توجہی، بے عملی اور بے حسی کی واضح مثال ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سینئر سفارت کار نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی ذمہ داری کو نبھانا بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ یکطرفہ جبر کے اقدامات (یکطرفہ پابندیاں) بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جنہیں کچھ ممالک عوام کو بھوکا مارنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک کو جو یکطرفہ جبر کے اقدامات بشمول پابندیوں کو حکومتی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ایسے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

ٹیگس