Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں اور پروگرام پرکوئی خاموش نہیں رہ سکتا: ایران

سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی صفحے میں لکھا کہ صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں کوئی بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔

 انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے پراسرار دورہ تل ابیب کے حوالے سے کہا کہ ایران، جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے پہلے دستخط کنندہ ممالک میں سے ایک کے طور پر، سب کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ساکھ کو مزید خراب کرنے کے بارے میں خبردار کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا ہے اور دوسری طرف سے غیر جانبداری کا دعویٰ کرے اور ایرانی جوہری پروگرام کی پرامن سرگرمیوں کے بارے بات کرے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے جمعرات کی شب مقبوضہ علاقوں (تل ابیب) پہنچے۔

ٹیگس