Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور وینیزوئیلا کے اعلی رتبہ وفود کا مشترکہ اجلاس

ایران اور وینیزوئیلا کے سربراہوں کی صدارت میں دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ وفود کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

سحر نیوز/ایران: وینیزوئیلا کے صدر کے دورہ تہران کے موقع پر دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں فریقین کے درمیان تعاون کی بیس دستاویزات پر دستخط کئے گئے جبکہ وینیزوئیلا کی درخواست پر ایرانی ساختہ دوسرا بحری آئل ٹینکر وینزوئیلا کے حوالے کر دیا گیا۔
دریں اثنا ایران اور وینیزوئیلا کے سربراہان مملکت کی صدارت میں دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ وفود کا مشترکہ اجلاس تشکیل پایا۔ جس میں نائـب صدور اور کابینہ کے متعدد وزرا اور اعلی سیاسی و اقتصادی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں سیاسی، اقتصای، توانائی، سائنسی اور زرعی شعبوں میں دو طرفہ معاملات اور تعاون کی توسیع کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس مشترکہ اجلاس کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی ایک خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی۔ وینزوئیلا کے صدر نے سنیچر کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی جس کی تفصیلات جلد ہی ذکر ‌‌‌کی جائیں گی۔

ٹیگس