اس سال کے اربعین ملین مارچ کے سلوگن کا اعلان ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران : اسلامی جمہوریہ ایران میں "انا من حسین (ع) " کے سلوگن و نعرے کی نقاب کشائی ہوئی جس کی تقریب میں اربعین کی مرکزی کمیٹی، حج و زیارت کے شعبے کے حکام اور ملک کے بعض ثقافتی اور دیگر شعبے کے حکام نے شرکت کی۔
اربعین امام حسین علیہ السلام، محبت اور قربت کا اظہار کرنے کا ایک بے مثال موقع ہے۔
دوسری جانب ایران اور عراق نے ثفافتی، مذہبی اور فن پاروں کے شعبوں میں تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے ثقافتی امور کے وزراء نے تہران میں دو طرفہ تعلقات میں دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور فن پاروں کے شعبوں میں تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔عراق، مغربی ایشیا کے عرب ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی لحاظ سے ایران سے سب سے زیادہ نزدیک ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی امور کے وزیر محمد مہدی اسماعیلی نے اتوار کے روز عراق کے سیاحت اور ثقافتی امور کے وزیر حسن ناظم سے ملاقات میں دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی امور کے اشتراکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ثقافتی، مذہبی اور فن پاروں کے شعبوں میں تمام توانائیوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے ثقافتی امور کے وزیر نےاس ملاقات اپنے عراقی ہم منصب سے گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر اربعین کے ملین مارچ اور تاسوعا و عاشورا کے موقع پر ایرانی زائرین کے لئے سہولیات فراہم کی جائے۔