Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے نو سمجھوتوں پر دستخط

ایران اور ترکمنستان نے باہمی تعاون کے نو سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں ۔

ترکمنستان کے صدر سرداربردی محمد اوف ، صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمران بدھ کو تہران پہنچے ہیں۔ 
صدر بردی محمد اوف جب سعدآباد کمپلکس پہنچے تو صدر سید ابراہیم رئیسی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ 
بعد ازاں دونوں ملکوں کے متعلقہ عہدیداروں نے، ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ، تعلیمی اور ثقافتی تبادلے اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کے نو سمجھوتوں پر دستخط کیے۔
سجھوتوں پر دستخط کے بعدایران او رترکمانستان کے صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ 

ٹیگس