ایران نے امریکی عزائم کو خاک میں ملا دیا، بریگیڈیئر جنرل حیدری
Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں بارہا امریکی ہیبت کا بت پاش پاش کرکے رکھ دیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے فوج میں موجود علما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران، اقتدار و توانائی کے اس مقام پر پہنچ چکا ہے جس نے علاقے میں بارہا امریکی بھرم توڑا ہے اور ہمیشہ امریکی عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ولایت مداری، بری فوج کا اہم ترین مشن ہے۔
واضح رہے کہ تہران میں یہ اجلاس آنلائن منعقد ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افواج، علاقے میں قیام امن میں مدد دینے اور امریکہ و یورپ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کی روک تھام کا اہم ترین ذریعہ بنی رہی ہیں۔