Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • امن و استحکام کیلئے علاقائی ممالک تعلقات کو فروغ دیں : علی شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری آرمینیا کے حکام سے ملاقات کے لئے آج دارالحکومت ایروان پہنچے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے جو آج سے آرمینیا کے دورے پر ہیں ایروان پہنچنے پرکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، علاقے کی جئوپولیٹکل پوزیشن کی تبدیلی کےتعلق سے کسی بھی اقدام کا مخالف ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے علاقے میں امن و استحکام کے قیام پر تاکید کی اور کہا کہ ایران کی حکومت کی اصولی پالیسی علاقائی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ علی شمخانی نےعلاقائی تعاون کے ذریعے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں پر زوردیا اور امید ظاہر کی کہ آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان مذاکرات، دونوں ملکوں کے مابین ارضی سالمیت کے تحفظ اور پائیدارامن پر منتج ہوں گے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری آرمینیا کے حکام سے ملاقات کے لئے جمعرات کو  دارالحکومت ایروان پہنچے ۔

ٹیگس