Jul ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  •  دشمن کی تشہیراتی یلغار کا مقابلہ

اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کے نقشے سے متعلق مسلح افواج کی جغرافیائی تنظیم نے دشمن کی تشہیراتی یلغار کے مقابلے اور عوام میں امید جگائے جانے کو اس تنظیم کا اہم ترین ہدف قرار دیا ہے۔

 عاشقان ولایت اور جہاد بیان کے زیر عنوان  پہلی کانفرنس جمعرات کو ایران کے نائـب وزیر دفاع جنرل سید مہدی فرحی، وزارت دفاع کی سیاسی عقیدتی تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین آقاجانپور اور مسلح افواج کی نقشہ مرتب کرنے والی تنظیم کے سربراہ بریگیڈیئر مجید فخری کی شرکت سے منعقد ہوئی ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں مسلح افواج کی نقشہ مرتب کرنے والی تنظیم کے سربراہ بریگیڈیئر مجید فخری نے ایران کے خلاف دشمن کی پروپیگنڈہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہو‍ئے کہا کہ دشمن انٹرنیٹ کے ذریعے من گھڑت اطلاعات کی بنیاد پر ایرانی سماج و معاشرے میں ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس لئے جہاد بیان، یعنی حقائق بیان کرکے دشمن کی یلغار کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لئے مسلح افواج کی نقشہ تیار کرنے والی تنظیم نے اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کی جغرافیائی حدود کا نقشہ تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تنظیم کا ایک اہم ترین مقصد اسلامی انقلاب کی کامیابیوں اور ثمرات کی تشہیرات کے ذریعے  دشمن کی پروپیگنڈہ جنگ کا مقابلہ کرنا ہے۔

ٹیگس