رہبرانقلاب اسلامی کی اتحاد امت کی پرزور کوشش، مکہ مکرمہ میں ویبینار
Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
مکہ مکرمہ میں رہبر انقلاب اسلامی کے حج مشن آفس کی جانب سے اتحاد امت کے لئے بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن و عترت کے سائے میں وحدت اسلامی کے عنوان سے ہونے والے اس ویبینار میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے مسلم اسکالروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
اس ویبینار سے ایران، عراق، پاکستان، نائجیریا، انڈونیشا اور بعض دیگر ملکوں کے جید علمائے کرام اور دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، مکہ مکرمہ میں قائم آپ کے حج مشن آفس کے شعبہ بین الاقوامی امور نے رواں سال حج کے دوران، مختلف علمی نشستوں اور ویبیناروں کا اہتمام کیا ہے۔`