Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کا مقامی فضائی دفاعی سسٹم

ایران کی مسلح افواج کے ایرواسپیس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ملکی فضائی حدود کا تحفظ ، ملکی ساختہ جدید ترین فضائی دفاعی سسٹم سے کیا جا رہا ہے جو دشمن کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیاب سسٹم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ایرواسپیس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈئر ابوالفضل سپہری راد نے ایرواسپیس کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی فضائی حدود کا تحفظ ملکی ساختہ جدید ترین فضائی دفاعی سسٹم سے کیا جا رہا ہے جو دشمن کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیاب ہے اور ایران کے مقامی سسٹم کو فضائی سیکیورٹی کے شعبے میں برتری حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ مختلف قسم کے دفاعی سسٹم کے ساتھ ایرانی فوجی ماہرین اور فوجی کمانڈروں نے اہم ترین کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ اس شعبے میں نئی تحقیقات کے ساتھ جدید کاری کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔

ٹیگس