Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران میں تیل و گیس کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

ایران میں تیل و گیس کے شعبوں میں چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کئے جانے کے بارے میں مفاہمت ہوئی ہے۔

ایران کی قومی آئل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محسن خجستہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کی آئل کمپنی اور روس کی گیس کمپنی پروم کے درمیان اہم ترین سرمایہ کاری کے بارے میں مفاہمت ہو گئی ہے اور یہ سرمایہ کاری چالیس ارب ڈالر کی ہو گی۔

ایران کی قومی آئل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سے قبل روس کے ساتھ آئل فیلڈ کی توسیع کے سلسلے میں چار ارب ڈالر کے ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کے تیل کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے اور اس سے، اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کو توانائی فراہم کرنے والا استحکام کا حامل ایک قابل اعتماد ملک ہے۔

ٹیگس