Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • علاقائی اور عالمی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق منتقل ہورہا ہے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی توازن مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے۔

چین ایران دوستی گروپ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ علاقائی اقوام کی غالب اکثریت امریکہ کے بارے میں منفی سوچ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خطے کی عرب حکومتیں امریکہ، چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو متوازن بنانے میں مصروف ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرق کی جانب رجحان کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین سمیت ایشیائی ملکوں کی جانب رجحان کی پالیسی، مغرب کے مقابلے میں کوئی حربہ نہیں بلکہ تہران کی اسٹریٹیجک پالیسی کا حصہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور ایران چین دوستی گروپ کے ارکان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ منصوبے کے اہم  نکات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ فریقین نے، ایران اور چین کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون کے فروغ پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

ٹیگس