Aug ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ورلڈ یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں ایران کی چوتھی پوزیشن

ورلڈ یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلے 29 سے 30 جولائی تک اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئے جن میں ایران کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم نے اٹلی میں منعقدہ ورلڈ یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں سے اس ایونٹ کی چوتھی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ان مقابلوں میں ایران کے ابراہیم الہی نے 60 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا، اس کے علاوہ محمد رضا اسدی اور رضا سلیمانیان نے بالترتیب 51 اور 80 کلوگرام کی کیٹگیریز میں دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کیا جبکہ دیگر ایرانی پہلوانوں عرشیا حدادی اور عرفان علی زادہ نے بالترتیب 48 اور 92 کلوگرام کی کیٹگیریز میں 2 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

ان مقابلوں میں امریکہ نے 190 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن، ہندوستان نے 126 پوائنٹس  کے ساتھ دوسری، آذربائیجان نے 122 پوائنٹس  کے ساتھ تیسری اور ایران نے 117 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن جاصل کی۔

ٹیگس