Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر نیویارک کا دورہ کریں گے

اپنے اس دورے میں سید ابراہیم رئیسی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے آج اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کا دورہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے. 

صدر مملکت نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بین الاقوامی تنظیموں کے بعض سربراہوں، نیویارک میں موجودہ میڈیا کے سینیئر نمائندوں اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات بھی کریں گے.

علی بہادری جہرمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور دورے سے متعلق ابتدائی کام انجام پا گیا ہے۔

ٹیگس