Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی نسل پرستی، جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کی طرح شکست سے دوچار ہو گی

ایران کی اسلامی ثقافت اور ارتباطات آرگنائزیشن کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کو تحریک استقامت کے مقاصد کا حصہ قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی اسلامی ثقافت اور کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف مہم کے بانی نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نسل پرستی، جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کی طرح ہے جو شکست سے دوچار ہو گی۔

انھوں نے صیہونی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کو تحریک استقامت کی جدوجہد کا حصہ قرار دیا۔ اس ملاقات میں جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف مہم کے بانی نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا نے بھی اپنے دورہ تہران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمارے ملک کی ہمیشہ حمایت کی اور جنوبی افریقہ ایک آزاد و خودمحتار ملک بننے میں کامیاب ہوا۔ انھوں نے مسئلہ فلسطین کو عصر حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر ہماری آزادی بھی نامکمل ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف مہم کے بانی نیلسن منڈیلا کے پوتے، اسلامی انسانی حقوق کے انعام کی تقریب میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر تہران پہنچے۔

ٹیگس