Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۱:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے بحران میں شدت کے نتائج کی ذمہ دار  ، صیہونی حکومت ، وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان نے غزہ اور فلسطین میں بحران میں شدت کے نتائج کا ذمہ دار، پوری طرح سے نسل پرست صیہونی حکومت کو قرار دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان نے ، غزہ پر نسل پرست صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد ، اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، او آئي سی کے سیکریٹری جنرل ، ناوابستہ تحریک کے سربراہ اور افریقی یونین کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں ، غزہ پٹی کے واقعات پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تشویش کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ نے اپنے اس خط کے ایک حصے میں، بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور لا پروائی کے دوران صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ، کہا ہے کہ غزہ اور فلسطین میں بحران میں جو شدت پیدا کی جا رہی ہے اس کے بھیانک نتائج کی پوری طرح سے ذمہ دارغاصب صیہونی حکومت ہوگی ۔

وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان نے غاصبانہ قبضے کے خلاف جد و جہد اور اپنے وطن کے دفاع کو ، فلسطینی قوم کا فطری حق قرار دیا اور صیہونی حکومت کی مذمت اور اس کے جرائم اور جارحیت پر لگام کے لئے بین الاقوامی اداروں ، اقوام متحدہ اور خاص طور پر سلامتی کونسل کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا ۔

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

 

ٹیگس