Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • انٹرنیشنل ملٹری گیمز میں ایرانی ٹیم کے چودہ تمغے

انٹرنیشنل ملٹری گیمز میں شریک ایرانی دستے نے چودہ تغمے حاصل کیے ہیں۔

اس سال کے ملٹری گیمز روس کی میزبانی میں ، سن پیٹرز برگ میں چار اگست کو شروع ہوئے تھے اور بارہ اگست تک جاری رہے۔ ایرانی فوج کی بہتر (72 ) رکنی ٹیم نے چھےمختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں، تیراکی، والیبال، شوٹنگ، اورینٹیئرنگ ڈائریکشن اور ایتھلیٹ کے مقابلے شامل تھے۔
ایران کی ملٹری ٹیم نے سونے کا ایک، چاندی کے چھے اور کانسی کے سات تمغے حاصل کیے۔
انٹرنیشنل ملٹری گیمز میں، دنیا کے بیس ملکوں کی ٹیمیں شریک تھیں ۔

ٹیگس