Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کے بارے میں ایران کے موقف کی قدردانی

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے فلسطینی قوم اور اس کی استقامت کی حمایت سے متعلق ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے ایران پریس سے گفتگو میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف متحدہ جنگ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے زیاد النخالہ کے نام پیغام میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی حمایت پر زور دیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے اس ترجمان نے تمام عرب و اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی حمایت میں ایران کے موقف کو نمونہ بنائیں اور ایران کی مانند موقف اختیار کریں ۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کے خط کے جواب میں جہاد اسلامی فلسطین کی دلیرانہ استقامت کو استقامتی محاذ میں اس کی پوزیشن بہتر ہونے اور صیہونی حکومت کی سازش کی ناکامی نیز اس غاصب حکومت کی ناک رگڑے جانے کا باعث قرار دیا ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی کے ساتھ تمام فلسطینی گروہوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ دشمن مسلسل کمزور ہوتا جا رہا ہے جبکہ فلسطین کی تحریک استقامت بدستور مضبوط و مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس