Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • جدید ٹیکنالوجی قومی طاقت کی علامت ہے، سربراہ محکمہ ایٹمی توانائی

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی دنیا میں قوموں کی طاقت کی علامت بن گئی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کے عناصر اور سماجی سرمائے کو ایک ساتھ ملا کر دیکھا جاتا ہے جس میں آج ایٹمی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاس کیے جانے والے پارلیمانی قوانین کے نتیجے میں، ایٹمی مذاکرات میں ایران کا پلڑا بھاری ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران ہے جو دیگر فریقوں سے ایٹمی معاہدے کی پاسدارای اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ، آئی آرسکس اور آئی آر ون قسم کی جدید ترین اور ترقی یافتہ سینٹری فیوج مشنینوں سے کام لینے اور ملک میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کی خبر دی تھی ۔ اس اقدام کا مقصد پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل کے مطابق، یورینیم کی سطح کو ایک سو نوے سیپریٹنگ یونٹ تک پہنچا نا ہے جو ملکی ضرورت کی کم ترین سطح ہے۔

مغربی ملکوں کی وعدہ خلافی کے بعد ایران کی پارلیمنٹ نے یکم دسمبر دوہزار بیس کو پابندیوں کے خاتمے اور قومی مفادات کے تحفظ کا بل پاس کیا تھا جو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ایران کے پختہ عزم کی علامت ہے۔

ٹیگس