Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات سے متعلق عمان کے تعمیری کردار کی قدردانی

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی غیر قانونی و ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کے لئے مذاکرات میں مختلف فریقوں کے نظریات قریب کرنے سے متعلق مسقط کے تعمیری کردار کی تعریف کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں دوطرفہ اور مختلف علاقائی و عالمی مسائل پرتبادلہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایک پائیدار اور اچھے سمجھوتے کے حصول کے لئے ایران کی نیک نیتی اور سنجیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظریات اور موقف سے آگاہی کے بعد ایران کی ریڈ لائنوں کی پاسداری اور ایران کے اقتصادی مفادات کے حصول پر اطمینان حاصل ہونے پر ویانا مذاکرات میں نئے مرحلے کا آغاز ہو گا۔
وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا  کہ جب تک تمام مسائل میں مفاہمت نہیں ہو جاتی ایک اچھے اور پائیدار سمجھوتے کے حصول کے بارے میں یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے بھی کہا کہ  تمام فریقوں کے مشترکہ تعاون سے ایٹمی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے  

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کے لئے ویانا مذاکرات کا نیا دور چار اگست سے شروع ہو کر آٹھ اگست تک جاری رہا۔
مذاکرات کے اس دور میں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر انریکہ مورے نے کچھ تجاویز پیش کیں اور ویانا مذاکرات میں شامل تمام فریق ممالک مذاکرات کو جلد سے جلد نتیجے پر پہنچائے جانے کے خواہاں ہیں جبکہ ایک اچھے مستحکم اور دیرپا سمجھوتے کے حصول کا دار ومدار خاصطور سے بعض مسائل میں امریکہ کے سیاسی عزم اور اس کے فیصلے پر ہے ۔

ٹیگس