Aug ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • نوے فی صد دفاعی ضروریات خود پوری کر رہے ہیں، وزیردفاع

ایران کی دفاعی صنعت ملک کی نوے فی صد دفاعی ضرورت پوری کر رہی ہے۔

ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے قومی ٹیلی ویژن کے پروگرام صف اول میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سات سو پچھتر اسٹارٹ اپ کمپنیاں دفاعی شعبے میں وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایئر ڈیفیس، مائیکرو فلائیر، کروز میزائلوں ، ریڈارسسٹموں اور ایئر ڈیفینس میزائلوں کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری دفاعی صنعتیں، خطرات کے مطابق دفاعی آلات وسائل کو مسلسل اپ گریڈ کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت مڈل رینج لڑاکا اور ڈرون طیاروں، نئے ریڈار سسٹموں، بیلسٹک میزائلوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹموں پر تیزی کے ساتھ کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

جنرل آشتیانی نے مزید کہا کہ بحری دفاع کے میدان میں بھی ہماری صنعتیں پوری تندھی کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ہم بحری جہازوں اور آبدوزوں نیز، فلوٹنگ بارودی سرنگوں کی تیاری میں بڑے قدم اٹھا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک وار فیئر کی تیاری میں علاقے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے جبکہ عالمی سطح پر ہم پوری طرح سے رقابت کے قابل ہوگئے ہیں۔

ٹیگس