Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے دن ایران کو ملے 9 تمغے

ایران کی تائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق، مقابلوں کا یہ مرحلہ جمعہ کے روز ویتنام کے شہر ہوشی مینہ میں منعقد ہوا جس میں 28 ممالک سے آئے ہوئے 285 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایرانی نوجوانوں کی تائیکوانڈو ٹیم نے ویتنام کی میزبانی میں منعقدہ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے دن اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔

ان مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر ایران سے امیر حسین ملکی، سوگند شیری، مبینا نمعت زادہ، پونہ جعفر صالحی اور الہام حقیقی نے 5 طلائی تمغوں کو اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ ایران سے یاسین ولی زادہ اور محمد امین کارساز نے 2 چاندی کے تمغے حاصل کئے جبکہ دیگر ایرانی کھلاڑی امیر رضا قربانی اور آرش وزیری دوست 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹیگس