Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے وزراء خارجہ کی ملاقات

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین آج ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان اورعراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے آج تہران میں ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ  نے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال اور اسی طرح عالم اسلام کے مسائل پر گفتگو کی۔

اپنے اس دورے میں عراق کے وزیر خارجہ ایران کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین آج ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔

ٹیگس