عزائے امام حسین (ع) کا سب سے بڑا پرچم ایران میں لہرا دیا گیا
اربعین امام حسین (ع) سے قبل دنیا کا سب سے بڑا پرچم عزا ایران میں نصب کردیا گیا
دو سو چودہ اسکوائر میٹر وسیع یہ پرچم ایران کے جنوب مغربی علاقے میں نصب کردیا گیا ہے ۔ ایران اور عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ گزرگاہ پر نصب اس پرچم عزا پر یا لثارات الحسین عبارت درج ہے۔ یہ پرچم ماہ صفر کے اختتام تک نصب رہے گا۔
واضح رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے ایرانی اور غیرایرانی زائرین کی بڑی تعداد شلمچہ بارڈر سے گزر کر اربعین ملین مارچ میں شامل ہو رہی ہے۔
20 صفر نواسۂ رسول، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے با وفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر سے زائرین بڑی تعداد میں عراق کا سفر کرتے ہیں اور نجف و کربلا کے مابین انجام پانے والے میلین مارچ میں شریک ہوتے ہیں۔ اس سال بھی اربعین میلین مارچ میں دسیوں لاکھ عراقی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔