Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • فتح 360 اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ

اقتدار 1401 فوجی مشقوں کے دوران ایرانی فوج نے فتح 360 نام سے موسوم ایک اسٹریٹیجک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی: ایرانی فوج نے اقتدار 1401 نامی فوجی مشقوں کے دوران اسٹریٹجک اہمیت کے حامل فتح 360 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اقتدار1401 مشقوں کے ترجمان نے فتح 360 میزائل کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ یہ میزائل اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور 4 میک کی سپیڈ سے اپنے معین کردہ ہدف کو جاکر نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے اس میزائل کی مزید خصوصیات بتاتے ہوئے کہا: اس میزائل کا گائیڈنس سسٹم اس طرح کا ہے کہ ہر سیکنڈ میں کئی خلائی سیٹلائٹوں سے رابطے میں رہ کر اپنی سمت درست کرتا رہتا ہے۔ اس میزائل کو 6 ٹیوب پر مشتمل لانچر سے فائر کیا جاتا ہے۔

طویل فاصلے، دقیق نشانے اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اس میزائل  کو یکے بعد دیگرے ایک ہدف پر فائر کیا گیا جنہوں نے بالکل درستگی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی آرمی کے ڈپٹی کمانڈر برگیڈئیر جنرل نوزار نعمتی نے کہا کہ یہ میزائل 3704 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا ہے اور اس کی ولاسٹی 5000 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک بھی بڑھائی جا سکتی ہے اور یہ ہر وقت سیٹلائٹ رابطے میں رہ کر تیزی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

 

ٹیگس