پاکستانی زائرین کے لئے خوشخبری، شلمچہ بارڈر کھول دیا گیا
ایران کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران- عراق سرحد کے حالات معمول پر ہیں اور پاکستانی اور افغان زائرین کے لئے شلمچہ کا بارڈر عبوری طور پر کھول دیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اگرچہ دو دنوں سے سرحدوں پر اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد متوازن ہے اور صورت حال اتنی نازک نہیں ہے جتنی جمعہ کو تھی تاہم بعض سرحدوں میں اب بھی زائرین کی بھیڑ نظر آ رہی ہے لیکن اس کے باوجود زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔
اربعین سے چار دن پہلے شلمچہ بارڈر پر ہجوم زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ نے لاؤڈ اسپیکروں سے زائرین سے اپیل کی کہ اگر ممکن ہو تو عراق کا سفر موخر کر کے سرحد سے نکل جائیں۔
اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ سرحد پر بہت زیادہ گرمی تھی اور انتظامیہ مسلسل پانی کا چھڑکاو کر رہی تھی تاکہ زائرین کو ہیٹ اسٹروک نہ ہو سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج ایران کی سرحد سے عراق جانے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے زائرین ابھی تک پہلے معائنہ گیٹ سے نکل کر مسافر ٹرمینل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جو غیر ملکی زائرین اربعین کی تقریب کے لیے ایران کی سرحدوں سے گزرنا چاہتے ہیں انہیں صرف جنوبی سرحدوں سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔
تاہم فارس رپورٹر کے مشاہدات سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر ایرانی برادران کو سرحد کے اس پار بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور انہیں عراق کی طرف سے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تاکہ وہ اس ملک کی سرزمین میں داخل ہو سکیں۔
اس طرح ایرانی اور غیر ایرانی زائرین دونوں کے لیے گزرنے میں آسانی فراہم کی گئی ہے۔
نوٹ: زائرین امام حسین (ع) سے گزارش ہے کہ سرحد کی جانب کوچ کرنے سے پہلے متعلقہ ادارے سے تائید لے لیں۔