Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوان کشتی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں

گریکو رومن کشتی کی ورلڈ چیمپیئن شب کے مقابلوں میں ایرانی پہلوان اپنے حریف کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ان دنوں گریکو رومن کشتی کی ورلڈ چیمپیئن شب کے مقابلے صربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جاری ہیں۔

پیر کے روز چیمپیئن شب کے تیسرے دن ایک سو ساٹھ اور ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری کے مقابلے ہوئے جہاں ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں ایرانی پہلوان امین میرزا زادہ کا مقابلہ لیتھوانیا کے پہلوان کینٹاس کنِسٹاٹس سے ہوا جس میں انہوں نے اپنے حریف کو پچھاڑ کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

اسے سے قبل امین میرزا زادہ قازقستان کے علیمخان اور آذربایجان کے صباح شریعتی کو بالترتیب پانچ صفر اور نو صفر سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچے تھے۔پھر اُن کا مقابلہ جارجیا کے پہلوان یاکوب کاجایا سے ہوا جس کے بعد وہ سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔

اس سے پہلے ایران کے ایک اور پہلوان محمد رضا گرائی سڑسٹھ گلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

ٹیگس